Imran Khan fame around the world
عمران خان: مجرم یا طاقتور مجرموں کا ناپسندیدہ؟ | ?Criminal or Hated by Powerful Criminals
عمران خان — مجرم، یا طاقتور لوگوں کے لیے ناپسندیدہ؟
اس ویڈیو میں میرا موضوع صرف عمران خان کی سیاست نہیں، بلکہ اس سے کہیں بڑا سوال ہے: ہم کسی انسان کو پرکھتے کس بنیاد پر ہیں—اس کے مذہب، اس کے نظریات اور اس کے لیبل سے، یا اس کے کردار اور انسانوں کے ساتھ اس کے رویّے سے؟
میرے مذہبی نظریات اور عمران خان کے مذہبی نظریات میں بہت بڑا فرق ہے۔ ریاستِ مدینہ، مذہب اور تاریخ کے بارے میں میری رائے اس سے مختلف ہوسکتی ہے۔ لیکن کیا نظریاتی اختلاف ہمیں کسی انسان کی خوبی، حوصلے یا اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو دیکھنے سے روک دینا چاہیے؟
اس گفتگو میں میں افغانستان، مذہبی انتہاپسندی، عالمی طاقتوں کے مفادات، جنگ اور dialogue، ریاستِ مدینہ کے تصور، welfare state، مذہبی اور غیر مذہبی سوچ، اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں اسی بنیادی سوال پر بات کرتا ہوں۔
میری گزارش بہت سادہ ہے: مذہب کا چشمہ بھی ایک لمحے کے لیے اتار دیجیے، دہریت کا چشمہ بھی، اور سامنے کھڑے انسان کو دیکھیے۔
مجھے اس بات سے غرض نہیں کہ آپ سجدہ کس طرف کرتے ہیں؛ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ جب ایک انسان آپ کے سامنے گرتا ہے تو آپ اسے اٹھاتے ہیں، یا اس پر پاؤں رکھ کر گزر جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو کسی مذہبی یا غیر مذہبی نظریے کی تبلیغ نہیں، بلکہ اختلاف کے باوجود انسان کو انسان کی حیثیت سے دیکھنے کی دعوت ہے۔
Credit: Rehman Jami

