DG ISPR Ahmed Sharif Chaudhary
Army Denies Backchannel Talks with Imran Khan, Says Politics Is for Politicians: DG ISPR – BBC URDU
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہییں۔” انھوں نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں، فوج پر سیاست میں مداخلت کے الزامات سمیت انڈیا اور افغانستان سے متعلق کردار سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔
واضح رہے کہ یہ انٹرویو اٹھارہ مئی کو آئی ایس پی آر میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بعض بین الاقوامی میڈیا ٹیموں کو انٹرویوز دیئے تھے جن میں بی بی سی بھی شامل تھا۔
Credit: BBC News اردو

